ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوہری پروگرام ملکی سلامتی کا ضامن ہے: کم جونگ ان

جوہری پروگرام ملکی سلامتی کا ضامن ہے: کم جونگ ان

Sun, 08 Oct 2017 22:17:24    S.O. News Service

پیانگ یانگ،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ پیونگ یانگ کا جوہری پروگرام ملکی خود مختاری کا ضامن ہے۔ سرکاری میڈیا نے اتوار کے روز بتایا کہ کم کے مطابق اس پروگرام کی وجہ سے کوئی بھی دشمن شمالی کوریا پر حملہ کرنے سے باز رہے گا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس کمیونسٹ ریاست کے ساتھ سفارتکاری ناکام ہو چکی ہے اور اب ’صرف ایک ہی حربہ کام آئے گا‘۔ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ اس سے ان کی مراد کیا تھی۔ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کے باعث جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔


Share: